ایم اے،ایم ایس سی کے امتحانات کل سے شروع ہونگے،9 ہزارطلباء امتحانات دیں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام ایم اے، ایم ایس سی ضمنی 2021اور سالانہ 2022کے امتحانات 03دسمبر2022کو کوئٹہ کے مختلف امتحانی مراکز میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ جس میں صوبے کے 9000سے زائد طلباء و طالبات مختلف مضامین میں امتحانات دیں گے۔جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر گل محمد کاکڑ کے مطاق امتحانات کے طریقہ کار کا باقاعدہ طور پر جائزہ لیا گیا ہے جو اطمنان بخش ہے۔ خاص کر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے ہدایت کے مطاق نقل کی روک تھام کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔اس بابت مختلف ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف امتحانی مراکز میں چاپہ ماریں گیں اور نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے۔ کیونکہ نقل ہی قوموں کی بربادی کا باعث ہے۔ اور یہ ایک ناسور ہے جس کے خاتمہ کے لئے طلباء طالبات سمیت تمام مکتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔ تاکہ اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے جامعہ بلوچستان نے مختلف امتحانات میں نقل کی مکمل خاتمہ کو یقینی بنایا ہے۔ اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے سخت اقدامت کئے جائیں گے۔ اور یہ امتحانی مراکز دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد کئے جارہے ہیں جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے ہزاروں طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ اور نئے رول نمبر سلپس جامعہ کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہیں۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کو ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر سلپ ڈاؤں لوڈ کرنے ہوں گے۔ اور اس میں دیئے گے تاریخ کے مطابق پرچے دینے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے