پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ اجلاس میں صوبے کے 30ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے بلوچستان کے مالی بحران کے حل کے لئے پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت توانائی میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا صوبائی وزراء سید احسان شاہ زمرک خان اچکزئی چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط سیکریٹری خزانہ کمبر دشتی اور سیکرٹری توانائی بشیر بازئی نے بلوچستان جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری پٹرولیم،ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم،ایم ڈی پی پی ایل اور کمپنی کے دیگر حکام نے اجلاس میں وفاق کی نمائندگی کی اجلاس متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد طے پایا کہ آج ہفتہ کو پی پی یل بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کر کے کمپنی کے ذمہ بلوچستان کے 30 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی جبکہ بورڈ بلوچستان کے دیگر قابل ادائیگی واجبات کا بھی جائزہ لے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان سوئی گیس لیز کے حوالے سے معاہدے کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے