سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ختم، عدالت کا پی ٹی آئی رہنما کو جیل منتقل کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کہ استدعا پر متنازعہ ٹوئٹس کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل کرکے 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہم نے اعظم سواتی سے تفتیش مکمل کرلی ہے، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھیج دیا جائے۔عدالت نے ایف آئی اے کی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو 15 دسمبر تک جوڈیشل پر جیل بھجوانے کا حکم سنا دیا۔
دوسری جانب عدالت نے اعظم سواتی کے وکیل کی نجی اسپتال سے میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کا پمز سے میڈیکل معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے اعظم سواتی پر درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، جس میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جیز سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔