زمینداروں کوگندم کے بیج کی تقسیم کا عمل بڑی تیزی سے جاری ہے ا ور جاری رہے گا، سیکرٹری زراعت
موسی خیل (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری زراعت نے کہا ہے کہ زمینداروں کوگندم کے بیج کی تقسیم کا عمل بڑی تیزی سے جاری ہے ا ور جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نیڈپٹی کمشنر موسی خیل ریاض احمد سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ڈپٹی کمشنر موسی خیل ریاض احمد نے صوبائی سیکرٹری کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کے بیج کی تقسیم منصفانہ طریقے سے جاری ہے اور زمینداروں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے صوبائی گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہیکہ ہمیں بر وقت گندم کے بییج فراہم کئے گئے ہیں اور ہم نے بوائی بھی شروع کردی ہے۔ڈی سی موسی خیل نے کہا ہے کہ تقسیم کا مکمل طریقہ کار مکمل چھان بین اور تمام تقاضے پورے کر کیبیج فراہم کئے جا رہے ہیں۔سیکرٹری زراعت امید علی کھو کھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت کے مطابق میں ذاتی طور پر زمینداروں سے ملکر معلومات حاصل کر رہا ہوں کہ آپ لوگوں کے ساتھ کوئی ذیادتی تو نہیں ہو رہی۔کاشتکاروں نے بتایا کہ ہم محکمہ زراعت اور صوبائی گورنمنٹ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے بر وقت ہماری مشکلات کا ازالہ کیا ہے۔صوبائی سیکرٹری نے صوبے کے تمام اضلاع میں اپنی زرعی ٹیم کے ساتھ دورے شروع کئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا ہہ کے زمینداروں کی بحالی کے لئیہر ممکن اقدامات کرتے رہیں نگیاور گندم کے بیج کی تقسیم کے عمل کو شفاف رکھا جائیگا اور جہاں پر زمینداروں کو کوئی مشکلات در پیش ہونگی انکے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی۔گندم کے بیج کی مفت تقسیم کے عمل کو شفاف رکھا جائیگا۔صوبائی سیکرٹری بارکھان موسی خیل کا دورہ مکمل کر کے رات گئے ڑوب پہنچ گئے۔ڑوب میں انکا استقبال ڑوب کی معروف شخصیت محمد عیسی مندوخیل،عبدوالرحیم مندوخیل ومحکمہ کے آفیسران نے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب توسیع ڈائریکٹر جنرل ریسرچ انعام الحق ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ بشیر آغا،ملک اسد خجک و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔