خضدار ، زور دار دھماکہ 2 افراد زخمی

خضدار (ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ،دو شہر ی زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق خضدار کے علا قے کٹھان پل کے قریب سیکورٹی فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے، لیویز نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لے لیکر شواہد اکھٹے کر لئے مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے