چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار زرمست خان ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتول پولیس اہلکار ایکسائز دفتر کے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر معمور تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تنگی اسپتال منتقل کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے