پشین بچاو مہم تحریک صوبائی اسمبلی کا دھرنا آٹھ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین ڈسٹرکٹ کے حوالے سے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن معطل کرنے بعد پشین بچاو مہم تحریک کا صوبائی اسمبلی کا دھرنا آٹھ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پشین بچاو مہم تحریک کے ممبر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد آصف ترین نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دھرنا اس امید پر ختم کر رہے ہیں کہ مستقبل میں وزیر اعلی اور دیگر متعلقہ ادارے پشین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے متعلقہ اقوام کو اعتماد میں لے کر حقائق اور میرٹ پر فیصلے کرینگے بصورت دیگر پورے صوبے کو جام کردینگے کیونکہ پشین کے پرامن عوام کوئی بھی ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کرینگے بلکہ ہر طرح کی قربانی دینے کو تیارہے لہذا ڈسٹرکٹ پشین کو تین اضلاع میں ڈسٹرکٹ پشین، ضلع کاریزات اور ضلع حرمزئی میں تقسیم کریں تاکہ حالیہ نوٹیفکیشنز کے بعد پشین کے پرامن اقوام میں پیدا ہونے والی نفرت اور اختلافات کا خاتمہ ہو اگر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشیش کی گئی تو آئندہ دھرنا صرف بلوچستان اسمبلی کے سامنے نہیں بلکہ پورے بلوچستان کو بند کردیا جائے گا پشین بچاو مہم تحریک کے اختتامی روز دھرنے سے سینئر ایڈوکیٹ واسع ترین، ملک لطف اللہ ترین، سردار معصوم ترین، حاجی مومن ترین، سینئر ایڈوکیٹ نصیب اللہ ترین، دولت خان ترین، ملک احسام الدین ترین، ملک نقیب اللہ ترین، محبوب خان اور دیگر نے خطاب کیا۔