قلات، کمرہ میں کوئلہ گیس بھر جا نے سے 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات کے کلی ڈوڈکی میں کمرہ میں کوئلہ گیس بھر جا نے سے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی اہلخانہ سردی سے بچنے کے لئے گھر میں انگیٹی میں لکڑی کا کوئلہ جلا کر سو گئے تھے کمرے گیس بھر جانے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں بروقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قلات کے کلی ڈوڈکی گیاوان میں ایک گھر میرمھٹاخان نیچاری کے اہلخانہ گھر میں سردی سے بچنے کے لئے انگیٹی مین کوئلہ جلائے جس سے کمرے میں گیس بھر گیا جس کی وجہ کمرے میں موجود خواتین اور بچے بیہوش ہوگئیاطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ایس ایچ او خدا رحیم عا لیزئی موقع پر پہنچ کر بیہوش ہونے والی فیملی کو فوری طورپر سول اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ایس ایچ او پولیس خدارحیم عالیزئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بیہوش فیملی کے گھر جاکر معائنہ کیا اور خوراک بھی چیک کئے۔ پولیس کے مطابق انگیٹی میں کوئلہ جلا کر رکھنے سے کمرے میں گیس بھر جانے اہل خانہ کی حالت غیر ہو گئی ہے تاہم بروقت طبی امداد ملنے سے تما م اہلخانہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے