پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کےآخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کیآخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اور پنجاب حکومت سے الیکشن رولز اور دیگر مواد طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اںتخابات کا اعلان چیف سیکرٹری پنجاب کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے الیکشن رولزاوردیگرمواد طلب کرلیا ہے، لوکل گورنمنٹ قانون میں مزید ترمیم کی گئی تو آئینی اختیارات استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد پنجاب میں تیسری بار حلقہ بندیاں کرنا پڑ رہی ہیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے الیکشن رولز صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پنجاب کیعلاوہ تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہوچکییا شیڈول ہیں، پنجاب میں بار بار قانون میں تبدیلی اور تاخیری حربوں کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے