مولانا فضل الرحمان کا مقصد ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، شہباز گِل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گِل نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وہ راکٹ ہیں جو لانچنگ پیڈ پر ہی پھٹ جاتے ہیں، ایک پرچی پر پارٹی کے چیئرمین بنے ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول نے بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر بھی سیاست کی، نہ خود اچھا کام کرتے ہیں نہ ہونے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا کا مقصد ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، مولانا اپنی اور اپنے حواریوں کی کرپشن بچانے کے لیے اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا نہ کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا ہے ، پیپلز پارٹی نے صرف ایک نیا نعرہ دیا ، وہ ہے مرسو مرسو استعفے نہ دے سوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے