اس طرح کے ٹرینگ سے اساتذہ کی تدریسی استعداد بڑھتی جو اساتذہ کے لیے بے حد ضروری ہیں، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)پیشہ ورانہ ٹریننگ سے یونیورسٹی اساتذہ کی تدریسی استعداد بڑھتی ہے۔ ڈاکٹر عبدالرزاق صابر وی سی گوادر یونیورسٹی یو ایس پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے تحت گوادر یونیورسٹی میں تین روزہ تربیتی سیشن کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد کے علاوہ ڈین فیکلٹیز ، شعبہ جات کے سربراہان اور اساتزہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے یونیورسٹیوں میں فیکلٹی اور سٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹرینگ سے اساتذہ کی تدریسی استعداد بڑھتی جو اساتذہ کے لیے بے حد ضروری ہیں۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ٹریننگ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے