جنرل عاصم منیرایک پروفیشنل جنرل ہے وہ درپیش چیلنجزسے نمٹ نے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، نواب ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو افواج پاکستان کی کمان سنبھالنے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف فوجی محاذ پرایک وسیع تجربہ رکھتی ہے جنرل عاصم منیرایک قابل اور پروفیشنل جنرل ہے وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ نے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انکی تعیناتی پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہو گا۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک اور افواج پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن دہشت گردی سے ملک کو پاک کرنے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پاک فوج اور جنرل باجوہ نے اہم کردار ادا کیاہے پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدمی اور قومی جذبے سے وطن عزیز کی حفاظت اور ہرمشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی ہے سیلابی صورتحال ہو یادیگر قدرتی آفات ہو پاک فوج کے جوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے پوری قوم کو پاک فوج کے لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے