امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ فورسز کے ساتھ تعاون کریں،کرنل حافظ کاشف رشید

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر) کمانڈنٹ قلات سکاؤٹس (فرنٹیئر کور)کرنل حافظ کاشف رشید نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ فورسز کے ساتھ تعاون کریں شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس اہم ایشو پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے کہ وہ شہریوں کے جان و مال سے کھیلیں۔ان خیالات کا اظہار کمانڈونٹ قلات اسکاؤٹس نے دورے وڈھ کے موقع پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں وڈھ کے تاجران ہندو پنچایت سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اجلاس میں قلات سکاوٹس141 ونگ کمانڈر لیفٹینینٹ کرنل شہریار کیپٹن شہروز صوبیدار نصراللہ بلوچ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے۔اجلاس میں وڈھ کے لائن آرڈر کے مسلے پر گفتگو کی گئی تاجر برادری نے وڈھ نے امن وامان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کئے تاجر برادری کے مطابق وڈھ میں عرصہ دراز سے بھتہ خوری اسٹریٹ کرائم اور منشیات کا بڑا مسلہ ہے تاجر برادری اپنے آپ کو لاوارث سمجھتی ہیں لوگ وڈھ میں خوف کے ماحول میں جی رہے ہیں اور خوف کے روزگار کرتے ہیں کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل حافظ کاشف رشید کا کہنا تھا کہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ آپ لوگوں کو تحفظ فراہم کریں وڈھ سمیت خضدار میں امن و امان کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا یقین دلاتا ہوں کہ آپ لوگوں کے مسائل کی حل کے لیے میں بھرپور کوشش کرونگا وڈھ کے شہریوں تاجر برادری سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے آپ لوگوں کی مدد سے ہی ہم کامیاب ہونگے وڈھ کے شہریوں کے ساتھ جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ ہو وہ بلا خوف ہو ہم سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان بحال کریں گے جو ہماری پہلی ترجیح ہے امن و امان بحال ہوگا تو علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ ریاست سے کوئی بھی طاقتور نہیں ہوتا یہاں ایک قبائلی سسٹم ہے اور یہاں کے رسم و رواجات کی سنتے آرہے تھے کہ قبائلی معاشرے میں اقلییت سیدوں اور مظلوم لاچار لوگوں کو کچھ بھی کہا نہیں جاتا بلکہ لوگ ان کے تحفظ کے لیے جانیں دیتے ہیں مگر وڈھ کے حالات اب مختلف ہیں خوف کا ماحول ہے اور ہماری ذمہ داری میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم آپ لوگوں کے جان ومال کہ تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ امن کے حوالے سے ایک اور میٹنگ بہت جلد بلایا جائے اس نے علاقے کے متعبرین سمیت دیگر کاروباری لوگ بھی شامل ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے