منگچر ، ٹریلرکی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ

منگچر (ڈیلی گرین گوادر) جوہان کراس بازار خالق آباد منگچر ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا کراچی سے کوئٹہ جانے والی سیمنٹ سے بھری ٹریلر کی بریک فیل ہونے سے بازار سے انتہائی برق رفتاری سے گزرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل ،ایک ٹرک ، ایک پک اپ گاڑی سے ٹکراتے ہوئے انہیں جزوی نقصان پہنچاتے ہوئے بازار سے دور کلی حاجی ولی محمد نیچاری ایریا میں گرگئی تاہم فوری طور پر ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیویز فورس منگچر اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچے فائر برگیڈ عملہ گاڑی پر پانی پھینک کر ٹائروں اور گاڑی کو ٹھنڈا کروایا مزید کاروائی منگچر لیویز فورس کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے