پنجاب میں گورنر راج ناممکن،شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج ناممکن، چار ماہ سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

منگل کو ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بدل جائے گی، اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو ایک سال میں دو الیکشن کرانے کے پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی۔

شیخ رشید نے کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ گوٹی پھنس گئی ہے 77 وزراء خزانے پہ بوجھ ہیں، عمران خان نے تیرہ پارٹیوں کی سیاست دفن کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے