کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چھ اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چھ اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی،نو لکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کیلئے چار ہزار ایک سو ساٹھ ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سیکرٹری صحت اکبر حرلیفال نے پولیو ایمرجنسی سیل کے صوبائی سربراہ سید زائد شاہ کے ہمراہ اپنے دفتر میں بچوں کو ویکسین پلاکر مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان اکبر حریفال اور پولیو ایمرجنسی سیل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے چھ اضلاع کی دو سو تین یونین کونسلز میں مہم جاری ہے۔نو لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین ہلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے پولیو ورکزر کو بھر پور سیکورٹی مہیا کی جارہی ہے جنوری دو ہزار اکیس کے بعد بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جو کہ خوش آئند ہے گزشتہ دو سالوں میں کوئٹہ کے ماحول میں بھی پولیو وائرس نہیں ملا مزید دو سال کوئی کیس نہ آیا کو مہم ختم تصور ہوگی۔مسلسل تین سالوں تک کیس نہ آیا تو کامیابی ہوگی پولیو وائرس کے گیارہ خاندانوں میں سے صرف ایک خاندان موثر ہے۔علما کرام کو ساتھ ملکر انکاری والدین کا منارہے ہیں کومہم کے دوران میڈیا منفی پروپیگنڈہ کے خلاف شعور اجاگر کرے چار سے پانچ ہزار انکاری والدین موجود ہیں۔