محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹوزکے اجلاس میں خیبرپشتونخوا صوبے کی پارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹوز کے اجلاس میں خیبر پشتونخوا صوبے کی پارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی نئی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیاگیا جس میں محمد علی سوات کو آرگنائزر مقرر کیا گیا اور ساتھی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی تفصیل درج ذیل ہیں اصغر خان باجوڑ، حاجی انعام اللہ، مراد باچا،سلطان محمد شیرانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر یونس شیرانی، ہمایوں مردان، موسیٰ شیر گڑھ، پرویز مردان، ارشد خان صوابی، شفیق خان، شیرافگن، غفور لالاچارسدہ، شجاع اللہ سوات، ریاض،ادریس الہ ڈھنڈ ڈھیری، اورنگزیب بنوں، ہارون ایڈووکیٹ بنوں، حاجی شیرداؤد بنوں، ابرار بنوں، شیر علی باز خان بنوں، ادریس سخاکوٹ، سراج خان وزیر، زاہد خان تور غر، واجد خان چارسدہ، امین اعظم کوہاٹ، محمد رسان مردان، اشفاق وزیر، دین محمد، فہیم خان، خیر اللہ وزیر، دل نواز خٹک، جاوید بریکوٹ، رفیع اللہ کرک، امیر جان درازندہ،شیر نواز خان مچل خیل بنوں، امان سواتی،جمعہ گل چارسدہ، وزیر زادہ چارسدہ، عبدالہادی شانگلہ، سرتاج دیر، معراج خان دیر، نیاز واحد دیر، شمس شیرانی درازندہ، شفیق سڑو چینو،اورنگزیب بنوں،ہمایوں چارسدہ، بلال (نیاز بین ملنگ) پشاور،میر کلام وزیر MPAوزیرستان آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔صوبہ خیبر پشتونخوا کی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی سے خارج کیئے گئے صوبائی ایگزیکٹوز کے علاوہ جن لوگوں نے کوئٹہ میں بمقام کچلاغ کے غیر آئینی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت ہے انہیں پارٹی کے صفوں سے باہر کریں۔