پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے : پرویز الہی
پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا ویڈیو پیغام۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہاہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔ اسے سے قبل مونس الہی نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلٰی بنایا تھا، اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں۔ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں، جس دن "عمران خان” نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی