قلات، شدید سردی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اورگیس غائب ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سردی سے ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق قلات شہر اور گر دونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر ری گئی ہے شدید سردی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس غائب ہونے سے شہری ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات شہر اور گردونواح میں سائی بیریئن ہوائیں چلنے کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے اور اس سردی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے