ایم ایچ ڈی منصوبےمقامی لوگوں کی امداد، ملازمتوں، تعلیم و صحت سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہم کے لئے کوشاں ہے،ایم سی سی ھوائے دودرمائنگ کمپنی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایم سی سی ھوائے ددر مائنگ کمپنی کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ (ایم ایچ ڈی) منصوبے کی ترقی کے ساتھ ضرورت مند مقامی لوگوں کی امداد، ملازمتوں، تعلیم و صحت سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہم کے لئے کوشاں ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے کو 250,000 امریکی ڈالر اور 2020 میں حکومت بلوچستان کوکووڈ-19 پر قابو پانے کے لئے 200,000 امریکی ڈالر کا عطیہ دیا،کمپنی کے اقدامات سے حکومت پاکستان اور بلوچستان کوٹیکس ریونیو سمیت آمدنی ہورہی ہے۔ایم سی سی ھوائے ددر مائنگ کمپنی (ایم ایچ ڈی) اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو بہت اہمیت دیتی ہے اور فعال طور پر پوری کرتی ہے اور جہاں تک ممکن ہو مقامی معیشت اور معاشرے کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھاتی ہے۔ایم سی سی ھوائے دودر مائنگ کمپنی (ایم ایچ ڈی)اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایم ڈی سی) کے تیار کردہ د ±ودر لیڈ زنک مائننگ پراجیکٹ کی آپریٹنگ کمپنی ہے، جو ددر ای پی زیڈ، کنراج سب ڈویژن، لسبیلہ ڈسٹرکٹ، بلوچستان میں واقع ہے۔ یکم جولائی 2014 سے دودر لیڈ زنک پروجیکٹ کا آپریشن شروع کیا کمپنی روزگارکی فراہمی اور مقامی خریداری لاگو کرنے سمیت ارد گرد کے 10 دیہات کے لئے مفت شمسی روشنی کی سہولیات اور پینے کے پانی کی سہولیات کی فراہم کو ترجیح دیتا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر خصوصی ٹینکر کے ذریعے علاقے کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے 5 اسکولوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا، بچوں کی تعلیم کے لئے اساتذہ کی خدمات حاصل کی اور بچوں میں مفت اسٹیشنری تقسیم کی جاتی ہے۔ضلع لسبیلہ کے علاقے کنراج میں لوگوں کی سفری سہولت کو یقینی بنانے کے لئے بارشوں سے تباہ شدہ پلوں اور سڑکوں کی مرمت کے لئے سہولیات اور اہلکار بھیجے۔عید الفطر اور عید الضحٰی جیسے اہم تہواروں پر بھی عوام میں مفت راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ کمپنی ضرورت مند مقامی لوگوں کی مدد کے لیے آس پاس کے خاندانوں کو آٹا، چاول، اناج، تیل، چینی اور چائے بھی مفت بھیجی جاتی ہے جبکہ سیلاب کے دوران کئی بارمتاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی لوگوں میں امدادی پیکج اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔2020 میں، ددر پراجیکٹ نے سیندک پراجیکٹ کے ساتھ مل کر ایم سی سی کے نام سے بلوچستان کوکووڈ-19 وبائی امراض کے خلاف لڑنے کے لیے 200,000 امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔ یکم ستمبر 2022 کو ددر پروجیکٹ نے سیندک پراجیکٹ کے ساتھ مل کر سیلاب سے نمٹنے کے لیے ایم سی سی نے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 250,000 امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔ اس کے علاوہ ایف سی کے ساتھ مل کر کمپنی نے ضلع کنراج میں کمیونٹی میڈیکل اسٹیشن بنایا جو مفت ادویات فراہم اور مقامی لوگوں کی جوش و خروش کے ساتھ خدمت کر رہی ہے جس سے حکومت پاکستان اور بلوچستان کے لیے کافی ٹیکس ریونیو اور آمدنی ہورہی ہے۔ ددر منصوبے کی ترقی نے نہ صرف مقامی ترقی کو فروغ دیا ہے بلکہ پاکستانی ملازمین کی فلاح و بہبود کو بھی بہتر بنایا ہے اور ان کے لیے بہتر زندگی کے مواقع پیدا کئے جس سے ملازمین کی خوشی اور کامیابی کا احساس دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے جو زیادہ تر پاکستانی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مشترکہ آواز بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے