بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات سے بچنے کیلئے والدین، اساتذہ کواحتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ضرورت ہے، شہک بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات سے بچنے کیلئے والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ضلعی انتظامیہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی اور مذہبی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کیا جائے تاکہ ہمارے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانش این جی او کے زیر اہتمام محکمہ سماجی بہبود ڈیپارٹمنٹ اور یونیسیف کے تعاون سے یونیورسل چلڈرن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اپنے خطاب میں بچوں کے حقوق کے تحفظ میں ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقینی دھائی کراتے ہوئے کہا کہ بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی اور حقوق کی پاسداری ہے اور بچوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک مہذب اور اسلامی معاشرے میں سانس لے رہے ہیں لیکن بچوں کو اپنے بڑوں کے نارواسلوک، ظلم و زیادتی اور تشدد کا سامنا ہے، آج بھی دنیا بھر میں ہر سال بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہیجبکہ اس قسم کا سلوک بچوں کی نشونما پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔تقریب کیآخر میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شرکاء میں شیلڈ تقسیم کیں اور مختلف سرگرمیاں پیش کرنے والے بچوں کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے