8دسمبر کے کنونشن میں کارکن تاریخ ساز شرکت کو یقینی بنانے کیلئے دن رات ایک کرکے محنت کرنی پڑے گی، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے 8دسمبرکنونشن میں بھرپور تعداد میں شرکت کویقینی بنانے کیلئے چھ زون میں نمائندہ اجلاسوں کا آغاز آج ہوگا، مختلف علاقوں کی کمیٹیوں کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8دسمبر کے کنونشن میں کوئٹہ کے کارکن تاریخ ساز شرکت کو یقینی بنانے کیلئے دن رات ایک کرکے محنت کرنی پڑے گی، جلسے میں ضلع کوئٹہ کے کارکن نئے عزم اور ولولے کے ساتھ تاریخ ساز شرکت کرتے ہوئے میں چھ ورکرز تربیتی کنونشنز کیلئے ضلعی سطح پر جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں اور جن تحصیلوں اوریونٹون کاکنونشن وائز تقسیم کیا گیا تھا انہوں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مقامات پر نمائندہ اجلاس اور کمیٹی اجلاس طلب کئے ہیں، جس کی باقاعدہ رپورٹ ضلعی مجلس عاملہ میں پیش ہوگی۔ تمام کمیٹیوں کے ممبران اور یونٹوں کے امراء ونظماء کو پاپند کیا گیا ہے کہ وہ ضلعی فیصلوں پرمکمل عملدرآمدکرتے ہوئے کنونشن کی تیاریوں کابھر پور نگرانی کریں اور خود ہر عمل کا حصہ بن جائے،جمعیت ضلع کوئٹہ کے شاہین صفت نوجوان دن رات ایک کرکے قائد جمعیت کے دورے خصوصاََ 8 دسمبر کو کوئٹہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن کی کامیابی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں 8 دسمبر کا کنونشن اور ان کیلئے ہونے والی سرگرمیوں سے جمعیت ضلع کوئٹہ میں مزید فعال اور منظم ہوگی اوران تمام سرگرمیوں سیآنے والے دنوں میں ضلع کوئٹہ کی سیاسی ماحول پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ سریاب کمیٹی کے اراکین کا اہم اجلاس (شاہوانی ہاوس)چیئرمین جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نائب امیر مولانا شیخ عبد الاحد منعقد ہوا جس میں حافظ شبیر احمد مدنی میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مولانا مفتی ابوبکر مولانا حافظ دوست مولانا محمد طاہر توحیدی نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا 27 نومبر بروز اتوار بوقت 2 بجے جمعیت علماء اسلام کوئٹہ سریاب کے تمام حلقوں کے امراء ونظماء سکرٹری اطلاعات ناظم مالیات اور سالاروں کا اہم مشترکہ اجلاس مدرسہ دارلعلوم مدنیہ سریاب گاہی خان چوک میں طلب کرلیا گیا ہے تمام یونٹوں کے امراء ونظماء اپنے اپنے سیکرٹری اطلاعات مالیات انصار الاسلام کے ساتھیوں کو ہرصورت میں اجلاس میں شرکت کرے۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کمیٹی نمبر 2 کے امیر حاجی صالح محمد نے متعلقہ یونٹوں کا نمائندہ اجلاس آج ضلع سیکرٹریٹ میں تین بجے طلب کیا ہے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد نے تمام اراکین سے بروقت شرکت کی استدعا کی ہے، جبکہ کمیٹی نمبر 1 کے چئیرمن مولانا محمد ہاشم خیشکی نے کمیٹی کے ارکان کا اجلاس نیواڈہ میں تین بجے طلب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے