وفا قی وزیرمولانا عبدالوسع سے سردارسربلند جوگیزئی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر اور وفا قی وزیر مولانا عبدالوسع سے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی ملاقات، ملک و صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر اور وفا قی وزیر مولانا عبدالوسع سے انکی رہائشگاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک و صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، بلوچستان کے دیگر عوامی مسائل اور انکے حل اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد زرعی شعبے،مواصلات اور املاک کی تباہی و بحالی اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کے حوالے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔