پنجگور کے تاجروں کو کاروبار اور روزگار سے محروم رکھنا ناانصافی ہے،عبدالرحیم کاکڑ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور انجمن تاجرا بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ پنجگور کے صدر حاجی خلیل احمد دھانی مرکزی مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری حاجی یاسین مینگل انجمن تاجران کمیٹی کے صدر محمد اسحاق روشن دشتی سرپرست اعلی انجمن تاجران کیچ نثاراحمد حاجی فداحمد شیر جوسکی جائنٹ سیکرٹری انجمن تاجران کیچ نے کہا کہ پنجگور سمیت مکران کے تاجروں خصوصا عوام کی ذریع معاش ایرانی سرحدی بارڈر سے وابستہ ہے بارڈر کے کاروبار کے بغیر تاجروں کا گزر بسر اور روزگار ناممکن ہے تاجروں کو بارڈر سے سہولت فراہم کرنا انکا بنیادی حق ہے پنجگور کے تاجروں کو کاروبار اور روزگار سے محروم رکھنا ناانصافی ہے پنجگور کے تاجروں نے پانچ روز تک اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرکے تاریخ رقم کی جو خراج تحسین کے قابل ہے،تاجروں کے مطالبات پر عمل درامد انکا حق ہے اگر پنجگور کے تاجروں کی مطالبات پر عمل درامد نہیں ہوا تو بلوچستان بھر میں احتجاج پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں تاجروں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ پنجگور اور مکران بھر کے تاجروں کے حقوق اور انکی جائز مطالبات کے حق میں بلوچستان کے تاجر برادری انکے ساتھ کھڑے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے پنجگور کے تاجروں کی مطالبات کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان سے گفتگو اور ملاقات کی ہے جس پر بالائی سطع پر ضلعی انتظامیہ کو تاجر برادری کی مسائل فوری حل کرنے کی احکات جاری کئے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان بلوچستان میں جہاں تاجروں کی مشکلات اور مسائل درپیش آتی ہے وہاں پہنچ جاتی ہے ہم پنجگور اور کیچ کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے پنجگور کے تاجروں کی مطالبات کے حوالے سے چیف سکیرٹری اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان سے گفتگو اور ملاقات کی ہے جس پر بالائی سطع پر ضلعی انتظامیہ کو تاجر برادری کی مسائل فوری حل کرنے کی احکات جاری کئے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان بلوچستان میں جہاں تاجروں کی مشکلات اور مسائل درپیش اتی ہے وہاں پہنچ جاتی ہے ہم پنجگور اور کیچ کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت پنجگور اور کیچ کے تاجروں کی مسائل اور بارڈر پر سہولت فراہم کریں۔انہوں نے پنجگور کے تاجروں کے 11 مطالبات کی منظوری انکی لازوال جدوجہد اور قربانی کا نتیجہ ہے جنہوں نے پانچ دن تک سی پیک روڈ کو بند کرکے اپنے مطالبات کو منظور کرایا اور اب عمل درآمد کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے،انجمن تاجران پنجگور کے صدر حاجی خلیل احمد دہانی نے کہا کہ پنجگور کے تاجر برادری اور عوام عبدلرحیم کاکڑ اور مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سکیرٹری حاجی یاسین مینگل اور تربت تاجر دوست کی پنجگور کے تاجروں سے سظہار یکجہتی اور حمایت اور شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پنجگور کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے اسکے علاوہ پنجگور کے بہادر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پانچ روز تک مسلسل جدوجہد اور قربانی دیکر اپنے مطالبات کو منظور کرویا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے تاجروں کی کاروبار اورزرایعہ معاش بارڈر سے وابستہ ہے بارڈر کی بندش اور کاروبارکی بندش اور کاروبار کو محدود کرنا تاجروں کی معاشی قتل کے مترادف ہے بارڈر کی بندش سے تاجروں کو جو مشکلات درپیش ائی ہے وہ ناقابل بیان ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بارڈر کے کاروبار کی غیر منصفانہ پالسی اور ٹھکہ پر دینا کسی صورت قبول نہیں ہے پنجگور کے عوام لو بارڈر سے ازادانہ کاروبار کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجگور سمیت مکران بھر کے تاجر شدید مشکلات اور گون گوں مسائل سے دوچار ہیں بارڈر کر بند کیا گیا اور کیچ کے تاجروں کو مختلف نامعلوم بغیر نمبر سے فون کال کے زریعے رقم طلب کرنا قابل قبول نہیں اور ناقابل برداشت ہیں مکران بھر کے تاجر ایک ہیں اور انکی مسائل مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور انتظامیہ نے تاجروں کی مسائل کو 28 بروز پیر تک حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے اگر پیر تک مطالبات پر عمل درامد ہوا تو ٹھیک ہے وگرنہ اسی جگہ سے دوبارہ احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے امید ہے کہ پنجگور انتظامیہ اور صوبائی حکومت پنجگور کے تاجروں کے جائز مطالبات پر عمل درامد کا اغاز کریگی انہوں نے کہا کہ یقین دھانی کرائی ہے کہ جیرک بارڈر اور چیدگی بارڈر پر گاڈیوں کی تعداد میں اضافے کے حق میں ہمار مطالبہ کو تسلیم کیا گیا ہے جس میں 300 گاڑیوں کے بجائے روزانہ دونوں انٹری پوائنٹ میں 500 گاڈیوں کو کاروبار کی جازت اور اشیاء خوردونوش کی لانے کی بھی اجازت ہوگی ہے تاجر برادری کی جدوجہد رنگ لے ارہی ہے جو خوش ائند عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دو روز کے تعطیلات کے بعد پیر تک مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا ا تو دوبارہ احتجاج کا اعلان کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے