شفاف انتخابات کیلئے جو مینڈیٹ انتظامیہ کو ملا ہے اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،مراد خان کاسی

لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر) بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں اور سیکورٹی پلان سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت دونوں اضلاع کے ریٹرننگ افسران مانیٹرز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لسبیلہ طارق بگٹی اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ اے ڈی سی جنرل فرحان سلیمان رونجہ اے ڈی سی ریونیو روحانہ گل کاکڑ اور ایف سی 54 ونگ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس حتمی پولنگ اسکیم اور پولنگ عملے کی ٹریننگ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ڈپٹی کمشنرلسبیلہ /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مراد خان کاسی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن شفاف آذادانہ اور غیر جانبدارانہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں دونوں اضلاع کی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیگی۔سیکورٹی پلان پر عملدرآمد انتخابی عملے اور ووٹرز کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا پولنگ افسران کو پولنگ اسٹیشن کے اندر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے۔پولنگ اسٹیشن کے باہر سیکورٹی کے لئے پولیس تعینات ہوگی تاہم حساس پولنگ پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی کیلئے ایف سی بھی ضلعی انتظامیہ حب اور لسبیلہ کی معاونت کریگی۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے جو مینڈیٹ انتظامیہ کو ملا ہے اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر/ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے انتخابی امیدواروں کو آگاہی بھی فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے کہا کہ دونوں اضلاح لسبیلہ اور حب میں ایک ہزار انتخابی عملہ گیارہ دسمبر کے پولنگ ڈے میں اپنے فرائض سرانجام دینگے اگر کسی سرکاری ملازم نے پولنگ ڈیوٹی میں غفلت برتی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کارواء ہوگی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طارق بگٹی نے ریٹرننگ افسران اور مانیٹرز کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے حوالے خصوصی آگاہی فراہم کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پیر 28 نومبر سے انتخابی عملے کی ٹریننگ شروع کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے