کراچی میں نوجوان نے چھریوں کے وار سے لڑکی کو شدید زخمی کردیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں بڑا میدان کے قریب ایک نوجوان نے چھریوں کے پے درپے وار سے ایک لڑکی کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور لڑکی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ تھانے میں منتقل کیا جا چکا ہے۔حملے میں لڑکی شدید زخمی ہوئے جسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

پاپوش نگر پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو جانتے ہیں، زخمی لڑکی کراچی کی ہی رہنے والی ہے، مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔بعدازاں لڑکی کی شناخت ہوگئی جس کی عمر 18 برس بتائی گئی ہے۔ زیرحراست لڑکے کا نام اسامہ ہے جو ایک مرحوم پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کی اس سے دوستی تھی لیکن ان دنوں اس نے رابطہ ختم کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے