نئے فوج کے سربراہان ملک کے بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ نئے فوج کے سربراہان ملک کے بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں وزیر داخلہ نے کہا کہ جنرل سید عاصم مینر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک وقوم کی احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے اورقوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کو چھ سالہ مدت تقرری کے اختتام پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ جنرل قمر باجوہ نے بطور ا?رمی چیف اپنی تعیناتی کی چھ سالہ مدت کے دوران ایک قابل احترام اشتراک کار رہے۔ انہوں نے پاکستان اور خطہ میں دہشت گردی کے سدباب میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان میں سویلین حکومت اور اداروں کے لیے ان کی اعانت قابل قدرہے۔ انہوں نے امن وسلامتی اور پاکستان کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متاثرکن لگن کامظاہرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے