اگر وسائل ہوں تو بلوچستان کو پیرس بنا دیں،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی سربراہی میں صوبے میں بہتری کیلئے اہم اقدامات کئے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور بحالی کاعمل ساتھ ساتھ جاری ہے،بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایس این جی ڈے میں آسامیاں رکھی گئی ہیں، بلوچستان کے34 اضلاع میں 2ارب سے زائد لاگت سے گندم کے بیج کے3لاکھ 81 ہزار بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔اگر وسائل ہوں تو بلوچستان کو پیرس بنا دیں یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے میڈیا ہمیشہ منفی کوریج کرتا ہے مثبت اقدامات کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے پرائیویٹ سیکٹر بھی سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کینڈین وفد سمیت دیگر عالمی ادارے بلوچستان کا دورہ کررہے ہیں عالمی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں صوبے میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان کے لئے بلوچستان حکومت جامعیات کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایس این جی ڈے میں آسامیاں رکھی گئی تربت میں خواتین کے لئے کیڈٹ کالج قیام حکومت بلوچستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے محکمہ میں خواتین کی بھرتیاں کی جارہیں ہیں 652ملین روپے محکمہ پی ڈی ایم اے کے لئے مختص کئے گئے ہیں کسانوں کی بحالی کے لئے دو اعشاریہ دو ملین ڈالر مختص کیا گیا ہے حکومت بلوچستان چاہتی ہے کہ وفاقی حکومت بھی بلوچستان کو خصوصی توجہ دے۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلی کی سربراہی میں صوبے میں بہتری کیلئے بہت سے اہم اقدامات کئے گئے ہیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف اور بحالی کاعمل ساتھ ساتھ جاری ہے بلوچستان میں نقصانات کے سروے کا عمل مکمل اور تخمینہ بھی لگایاجاچکاہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں انٹرنیشنل کمیونٹی کو شامل کیاجارہاہے بلوچستان میں بین الاقوامی کمیونٹی کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے مختلف ممالک اوراداروں کے وفود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں عالمی ادارے سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر اور بحالی میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے پاس اپنے وسائل کم ہیں وفاقی حکومت کی توجہ کی سخت ضرورت ہے، ویمن امپاورمنٹ کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں حکومت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر توجہ دے ر ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف محکموں میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے پنجگور اور تربت سے خواتین کی پولیس فورس میں بھرتی کیلئے درخواستیں موصول ہوناحوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر زرعی اراضی سیلاب سے تباہ ہوئی بلوچستان کے34 اضلاع میں 2ارب سے زائد لاگت سے گندم کے بیج کے3لاکھ 81 ہزار بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔