پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی جانب سے پارٹی کے ایگزیکٹیواراکین کاپارٹی سے اخراج غیرآئینی ہے، مختیاریوسفزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواہ میپ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین محمودخان اچکزئی کی جانب سے پارٹی کے ایگزیکٹیو اراکین کاپارٹی سے اخراج غیرآئینی ہے،پارٹی کی مرکزی قومی کانگریس 27 اور 28 دسمبر کوکوئٹہ میں طلب اور پارٹی میں 10 سالہ تنظیمی اور نظریاتی بحران کے مکمل خاتمے کابھی فیصلہ کیاگیاپشتونخوا میپ رحیم مندوخیل‘رزاق دوتانی‘ عثمان کاکڑ شہید‘ سائین کمال شیرانی جیسے رہنماؤں کی جماعت ہے۔یہ با ت پشتونخواہ میپ کے رہنماوں مختیاریوسفزئی،رضامحمد رضا نے کچلاک میں پشتونخوء ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں یوسف خان کاکڑ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخواہ میپ کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے شرکت کی پارٹی چیئرمین محمودخان اچکزئی کی جانب سے پارٹی کے ایگزیکٹیو اراکین کاپارٹی سے اخراج غیرآئینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ایگزیکٹیو اراکین کے پارٹی کے اخراج کے اقدام کو مسترد کردیاگیا پشتونخواہ میپ کوپارٹی کے منشور اوربنیادی اصولوں کے مطابق فعال اور منظم کرنے کافیصلہ کیاہے کمیٹی کے اجلاس میں مارچ میں پشتون قومی جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے عملدرآمدکاعزم کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مرکزی قومی کانگریس 27 اور 28 دسمبر کوکوئٹہ میں طلب کی گئی ہے پارٹی میں 10 سالہ تنظیمی اور نظریاتی بحران کے مکمل خاتمے کابھی فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی بیانیے کو اپنانے کا اعلان‘ مرکزئی کونسل سیشن میں نئے عہدیداروں کا انتخاب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ رحیم مندوخیل‘رزاق دوتانی‘ عثمان کاکڑ شہید‘ سائین کمال شیرانی جیسے رہنماؤں کی پارٹی ہے پشتونخوا میپ کو متحد اور منظم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چیئرمین محمود خان اچکزئی کو اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی کانگریس میں شرکت کی درخواست کرتے ہیں ہماری خواہش اور ارادہ یہی کہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ایک ہی پارٹی میں چل سکے۔