بلوچستان میں امن امان قائم کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے،ڈاکٹر اسحاق بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گ رین گوادر) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ہزارہ ٹاون علمدار روڈ سمیت کوئٹہ میں امن امان کے مخدوش صورتحال کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ مرکزی سیکریٹری ریسرچ آغا گل نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی نیاز بلوچ حاجی عبدالصمد رند ڈاکٹر رمضان ہزارہ کاشف حیدری و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ستر ارب روپے امن امان پر خرچ ہونے کے باوجود لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں اچھی شہرت کے پولیس اور انتظامی افسران کو کھڈے لگا کر کرپت ترین اور کمزور افسران کو چوربازاری کے لیئے تھانے اور تحصیل حوالہ کئے ہوئے ہیں اچھے افسران کو ایم پی ایز اور وزرا کام کرنے نہیں دیتے جس کے باعث چوری اور ڈکیتی کے اارداتوں میں روز اضافہ ہورہا ہے مقررین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ موجودہ کرپٹ اور نااہل حکومت کو مولانا مفتی محمود سردار عطا اللہ خان مینگل خان عبدالصمد خان اچکزئی جیسے اکابرین کے پیروکاروں کی حمایت محض فنڈ کمیشن اور کرپشن کی خاطر حاصل ہے اگر فنڈ لیکر کرپشن کرنا تھا تو سب سے بہتر انتخاب ایوب خان بھٹو ضیاالحق اور مشرف تھا مگر ان اکابرین نے ان کے خلاف علم بغاوت بلند کی مگر ان کے پیروکار ماتھا چوم کر اس نااہل شخص کو وزیراعلی کے کرسی پر بٹھایا اس کا فیصلہ تاریخ کریگا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ ایف سی سے پولیس اور کسٹم کے اختیارات واپس لئے جائیں بلوچستان میں امن امان قائم کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے