سوشل سیکورٹی نظام در ہم برہم ہو چکا ہے ملازمین دوائیوں کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں، سر ینا ہوٹل لیبر یونین

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سر ینا ہوٹل لیبر یونین کوئٹہ کے صدر عر فان اللہ، جنرل سیکر ٹری، چیئر مین، نائب صدر نے اپنے ایک اخباری بیان میں سوشل سیکورٹی سے متعلق ہو نے والی بے قاعدگیوں کے حوالے سے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی نظام در ہم برہم ہو چکا ہے ملازمین دوائیوں کے لئے دربدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر چہ سرینا ہوٹل کی انتظامیہ باقاعد گی کے ساتھ سوشل سیکورٹی میں کنٹر ی بیو شن جمع کر رہی ہے لیکن چند مخصوص افراد سوشل سیکورٹی سے مستفید ہو رہے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکثر ملازمین کا شکوہ ہے کہ ان کے ساتھ ہھتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے جو کہ نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرینا ہوٹل لیبر یونین کے اعلیٰ انتظامیہ اور تمام ذمہ دار آفیسران سے اپیل ہے کہ سوشل سیکورٹی میں موجود ایسے عناصر کو کڑی سے کڑی سزادی جا ئے جن کی وجہ سے سو شل سیکورٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب مزدور کا استعمال بند ہو۔ انہوں نے کہاکہ سرینا لیبر یونین اپنے مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کے لئے فورم پر آواز اٹھنے سے دریغ نہیں کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے