وزیراعظم کا 25 نومبر کو دورہ ترکیہ پر جانے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف 25 نومبر کو دورہ ترکیہ پر جا سکتے ہیں، ان کو 25 اور 26 نومبر کو دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دورۂ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم پاک نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائی گئی فریگیٹ کی تقریب میں شرکت کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے اور ترکیہ میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی کا معاملہ بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے