لانگ مارچ کا کوئی مستقبل نہیں،سینیٹر شمیم آفریدی

کوہاٹ (ڈیلی گرین گوادر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری سینیٹر شمیم آفریدی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا کوئی مستقبل نہیں۔کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔شمیم آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو کعبۃ اللہ کے ماڈل والی گھڑی تحفے میں لیکن وہ گھڑی آج ایک تاجر کے پاس ہے جو انتہائی باعث شرم ہے۔شمیم آفریدی نے کہا کہ ۔عمران خان ملک کے اداروں کو کمزور کرنے کے بیرونی مشن پر ہے۔وہ گالم گلوچ کی سیاست کے مالک ہیں۔

سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے بال پین تک نا چھوڑا۔وہ کرپشن میں ڈوبا شخص ہے، انہوں نے کرکٹ کے علاوہ زندگی میں کوئی کام نہیں کیا، یہ کیسے ارب پتی بن گئے، ان کے وزیروں اور مشیروں نے کھربوں کی کرپشن کی ہے۔عمران خان نے اپنے لوگوں کی کرپشن پر چُپ سادھ رکھی ہے۔سماء کے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کا کوئی مستقبل نہیں۔ راولپنڈی میں دو گھنٹے تقریر کے بعد لانگ مارچ کی ہوا نکل جائے گی۔ راولپنڈی کا نام بار بار لینا ایک ادارے پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے