سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ملکی اور بین الاقوامی ادارے بلوچستان حکومت کے ساتھ مالی تعاون کرے، نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان میں رواں سال بارشوں اور سیلاب سے تاریخ کی سب سے بڑی تباہی آئی اور بنیادی انفراسٹرکچر سمیت زراعت اور لائیو اسٹاک سمیت مقامی لوگوں کے ذرائع معاش بری طرح متاثر ہواہے، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی کے لئے ملکی اور بین الاقوامی ادارے بلوچستان حکومت کے ساتھ مالی تعاون کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارشوں اور سیلاب کے نقصانات کے حوالے سے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔یورپی یونین کی سفیر مادام رینا کیونکا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر حاجی بازمحمد دمڑ نصیب اللہ دمڑ محمد اشرف دمڑ ودیگر موجود تھے،سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ یوپی یونین کے وفد نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے حکومت بلوچستان اور متاثرین کی بحالی میں مدد کی یقین دہانی کی سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان میں تاریخ کی سب سے بڑی تباہی مچائی ہے بنیادی انفراسٹرکچر سمیت زراعت اور لائیو اسٹاک سمیت مقامی لوگوں کے ذرائع معاش بری طرح متاثر ہوگئے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی کے لئے یورپی یونین بلوچستان حکومت سے تعاون کرے۔ سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جو نقصانات ہوئے انکا ازلی کرنا حکومت بلوچستان کی بس کی بات نہیں ہے بڑے پیمانے پر بلوچستان میں نقصانات ہوئے ہے،سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے یورپی یونین کے وفد پر زوردیا کہ وہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے حکومت بلوچستان سے پوری تعاون کرے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے یورپی یونین کے وفد کی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے یورپی یونین کے سفیر کو روایتی شال بھی پہنائی اور تحفہ بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے