صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہاہے کہ صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اس شعبے کو حکومت اپنی ترجیحات میں شامل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ضلع لورالائی میں عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے، ہسپتالوں میں اسٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تلقین کی جاتی ہے اور مستقبل میں ان کی کڑی نگرانی کی جائیگی غیر حاضر رہنے والے اسٹاف کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی اور جو مستقبل غیر حاضر ہیں ان کو ملازمت سے ہمیشہ کے لئے برخاست کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی لورالائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شعبہ صحت کو فعال بنانے کے لئے سخت فیصلے کیئے گئے اور یہ فیصلہ کیا گیاکہ ہسپتالوں میں اسٹاف کی حاضری کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائیگا اور کوتاہی برتنے وغیر حاضر رہنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شعبہ ہیلتھ میں کوئی بھی کمی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں یہ ایس شعبہ ہے کہ اس کا براہ راست عوام کی صحت سے تعلق ہے اور عوام کا علاج ہسپتال عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے انہیں ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانے اور پرائم ٹائم کی پابندی کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شا ہوانی کا کہنا تھاکہ ہم شعبہ صحت میں ایک ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ جس میں ہسپتال علاج و معالجے کے مرکز بن جائیں ا ور ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹاف میں خداترسی و فرائض نبہانے کی عادت پڑ جائے تاکہ علاج کے لئے آنے والے مریض ریلیف لیکر اور یہاں سے صحت مند بن کر اپنے گھروں کو واپس جائیں۔اس حوالے سے تمام اسٹاف اپنی ذمہ داریاں نبہائے گی تو اس سے ضلع کا نام روشن ہوگا عوام ڈاکٹر ز اور اسٹاف کو دعائیں بھی دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے