نواب ثناء اللہ خان زہری کا میرعبدالعزیززرکزئی کی انتقال پردکھ اورافسوس کا اظہار
کراچی/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں سابق بیوروکریٹ معروف قبائلی رہنماء میر عبدالعزیز زرکزئی کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم میر عبدالعزیز زہری ایک معتبرشخصیت کے مالک تھے ان کی رحلت سے زہری کی عوام ایک شفیق انسان سے محروم ہوگئی ہے میں دعا گو ہوں اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور انکو آخرت والے زندہ گی میں ابدی سکون عطا فرمائے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری سے انکے والد میر عبدالعزیز زہری مرحوم کی رحلت پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا دعا کی کہ اللہ پاک اس بڑے صدمے کے موقع پر ان کے خاندان لواحقین اور چاہنے والوں کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائیں۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی روڈ حادثہ میں زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلدصحت یابی کیلئے دعاء کی۔