سیاسی وسماجی رہنما فرح قدیرنے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں سیاسی و سماجی رہنما فرح قدیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نظریہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بلوچستان کے صدر منورہ منیر بلوچ، خواتین ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری زلیخا عزیز مندوخیل، تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک نصیب اللہ خان بیٹنی بھی موجود تھے، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ اور خواتین کے صوبائی صدر منورہ منیر بلوچ نے پارٹی مفلر پہنا کر فرح قدیر کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے