جلد ہی ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر قائم کیا جائے گا،عبدالجبار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان عبدالجبار نے کہا ہے کہ جلد ہی ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر قائم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام سے استعفادہ حاصل کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری کی قیادت می ں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد میں پیپلزپارٹی کے رہنما ملک عیسیٰ خان اور عیسیٰ خان چنگیزی بھی موجود تھے۔ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان عبدالجبار کو انجینئر ہادی عسکری نے ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر کھولنے کیلئے باقاعدہ درخواست دی انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شہر آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خواتین اور غریب عوام کی مجبور ی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہزارہ ٹاون میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا دفتر قائم کیا جائے۔۔ عبدالجبار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور نادار افرادکی مالی امداد کیلئے کھول گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ غریب لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفترقائم کیا جائے گا تاکہ علاقے کے غریب اور نادار لوگ زیادہ سے زیادہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے