بلوچستان چھوٹی اورمنقسم آبادی کے ساتھ سب سے بڑے رقبہ کا حامل صوبہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کئے گئے ایک مراسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت بلوچستان کو تعلیم کے شعبے میں فراہم کئے جانے والے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان چھوٹی اور منقسم آبادی کے ساتھ سب سے بڑے رقبہ کا حامل صوبہ ہے اور یہاں رسائی کے مسائل ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹی COMSATS اسلام آباد نے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوئٹہ میں اپنا کیمپس قائم کرنے کے لئے تعاون کا یقین دلایا تھا حکومت بلوچستان نے اس مقصد کے لئے اراضی بھی فراہم کر دی تھی اور اس منصوبے کے لئے پی سی ون بھی مارچ 2022 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جمع کرایا گیا جس کا تخمینہ لاگت 6,773.012 ملین روپے ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت مذکورہ منصوبے کے لئے مالی معاونت فراہم کرتی ہے تو حکومت بلوچستان وفاقی حکومت کی مشکور ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے