مولانا فضل الرحمٰن کے دورہ بلوچستان سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی،سرداریحییٰ خان ناصر

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سرداریحی خان ناصر نے کہاہے کہ جمعیت اسلام واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ حکومت میں غریب عوام کی خدمت کی ہے تعصب نفرت زئی خیلی کی سیاست کوختم اور امن امان قائم کیا ہے۔ سرداریحییٰ خان ناصر نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی بلوچستان میں مختلف سیاسی شخصیات کا جمعیت علماء اسلام میں شمولیت خوش آ ئند ہے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کا بلوچستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا آ ٹھ دسمبر کو پارٹی کنونشن کیلئے جمعیت کے کارکنان بھر پور تیاریاں کریں پارٹی ورکر کنونشن کے انہتائی اچھے نتائج نکلیں گے انشاء اللہ آ نے والا دو جمعیت علماء اسلام کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے