بچوں کے حقوق اور تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدآمدکیا جائے،بہرام لہڑی، عبدالحئی ایڈوکیٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ میں سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے حقوق اور تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدآمدکیا جائے۔ چائلڈ رائٹس بلوچستان کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب کے مظاہر ہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر چائلڈ رائٹس بلوچستان میر بہرام لہڑی،چائلڈ رائٹس بلوچستان کے کوارڈینٹر ایڈوکیٹ عبدالحئی بنگلزئی،بہرام بلوچ، شیزان ولیم، عبدلودودہ بلوچ، اسماعیل زیب، وطن یار خلجی، ندیم اکبر ایڈوکیٹ وحیداور دیگر نے کہا کہ حکومت بچوں کے لیے قوانین بنا کر اور ان پر عمل درآمد کروائے تاکہ اپنے مستقبل کے معمار کو بہتر طریقے سے سنوارا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہا صوبے میں 10 سالوں سے کم عمری کے شادی کا بل زیر التواء ہے عوامی نمائندوں کی بھی بچوں کے حوالے سے مسائل پر عدم دلچسپی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں پر بچے پیدا ہورہے ہیں جنکی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں ساتھ ہی جبری مزدوری سمیت دیگر جرائم میں بچوں کو ہدف بنایا جارہا ہے جس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔