گوادرمیں حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات پر عملدرآمد کے حق میں احتجاجی ریلی ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیا

گواد ر(ڈیلی گرین گوادر)گواد ر میں حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات پر عملدرآمد کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ایکسپریس وے پر دھرنا دیا گیا دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کا تدا رک سمیت تحریک کے دیگر مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات کے حق میں گوادر شہر میں تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء میں تحریک کے دیگر قائدین، مقامی ماہی گیر،سول سو سائٹی اور دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر کچھ افراد کفن پہن کر بھی شریک ہوئے۔ ریلی کے شر کاء نے پورٹ روڈ گوادر ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیاشرکاء نے مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔،حق دو تحریک نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا جائے، شہروں میں آبادی کے قریب غیرضروری چیک پوسٹوں کاخاتمہ کیا جائے،سرحدی کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل حل کئے جائیں، لاپتہ افراد بازیاب اور منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔دوسری جانب شہر کے علاقے وائی چوک پر علاقائی خواتین نے حق دو تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا دے دیا ہے اور تحریک کے مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے