صوبہ بھر کے اضلاع میں عوام روزگار تعلیم وصحت کی سہولتوں کو ترس رہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ صوبہ بھر کے اضلاع میں عوام روزگار تعلیم وصحت کی سہولتوں کو ترس رہے ہیں بلوچستان کو وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی نظراندازکیا ہے ہر سطح پربدعنوانی سرائیت کر گئی ہے بدعنوان رشوت چوری وبھتہ کو حق سمجھ کر کر رہے ہیں ترقیاتی منصوبوں،حکومتی اداروں اور اسٹبلشمنٹ ہر سطح پر بدعنوانی کی وجہ سے ترقی کا راستہ رک گیا ہے ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابرہیں۔حکمران سلگتے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام تاجروں زمینداروں کو بجلی گیس نہیں مل رہی معیاری ہسپتال یا بہترین تعلیمی ادارہ نہیں اہل بلوچستان کیساتھ یہ سلوک گزشتہ ستر سالوں سے ہورہا ہے یہی رویے،یہی ظلم انہی زیادتیوں ناانصافی اورجبر کی وجہ سے عوا م میں ردعمل پیداہورہا ہے احسا س محرومی بڑھ رہی ہے۔حکومت ومنتخب نمائندے غافل ناکام،اقربای پروری بدعنوانی میں ملوث ہیں۔زراعت،بارڈرٹریڈ،فش ریز سمیت ہر شعبے کو تباہ کیا گیا ہے۔بدقسمتی سے ہمسائیہ ممالک سے بھی قانونی تجارت نہیں کرنے دیا جارہا۔بارڈرزپر بھٹہ وغنڈہ ٹیکس کی تو حوصلہ افزائی ہورہی ہے لیکن قانونی طریقے سے کام وسرگرمی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔بارڈرزوچیک پوسٹوں پر بھتہ خوری، حکومتی واداروں کی ملی بھگت سے شروع کی گئی جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھاتی رہیگی بدعنوانی وکمیشن ختم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں حکمرانوں کی غلط روش،منتخب نمائندوں کی کرپشن وبھتہ خوری میں ملوث ہونے،حکومت کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہرطرف عوام ملازمین سمیت ہر طبقہ احتجا ج پرہے حکمران بلوچستان کے عوام کو قانونی آئینی حقوق دیں ساحل وبارڈرزپر روزگار وکاروبار کو تحفظ دیں۔بلوچستان کے عوام بھتہ اورغنڈہ ٹیکس و لٹیروں کورشوت دینے کے بجائے قانون کے مطابق ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں لیکن بڑے بدعنوان عناصر خواہ وہ منتخب نمائندے ہوں یا اسٹبلشمنٹ کے لوگ ہوں وہ ڈر رہے ہیں کہ ان کے کروڑوں کی کرپشن کے خلاف ہم میدان میں نکلے ہیں ان کی روزانہ کی کروڑوں کی بھتہ خوری وکرپشن کو خطرہ ہیں وہ نہیں چاہتے ہیں کہ چھوٹے کاروباری طبقے تاجرزاور مچھیروں کوترقی ملیں اور وہ آسانی سے قانون کے مطابق کاروبار کریں۔