ریکوڈک ساحل اور وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے، مولانا عبدالواسع
نو شکی(ڈیلی گرین گوادر) امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان و وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے ریکوڈک ساحل اور وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے اتحادی حکومت نے چھ مہینے کے مختصر عرصے میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا اور ڈوبتی معیشت کو پاوں پر کھڑا کر دیا دسمبر میں سابق اراکین اسمبلی جے یوآئی میں شامل ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر گل خان نصیر چوک پر جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقدہ پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت امیر جمعیت علماء اسلام نوشکی قاری غلام نبی نے کی کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی و نائب امیر صوبہ مولانا کمال الدین صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالخالق مری صوبائی سیکرٹری مالیات میر عثمان بادینی مولانا منظور احمد مینگل سابق رکن اسمبلی مولانا حسین احمد شرودی سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی اراکین بلوچستان اسمبلی زابد ریکی سید عزیز اللہ آغا حاجی اصغر ترین حاجی محمدنواز خان کاکڑ مولانا عبدالواحد صدیقی خاران کے سردار جلیل سرگلزئی عبداللہ گورگیج حافظ زکریا عادل قاری محمد طیب نے بھی خطاب کیا۔صوبائی امیر عبدالواسع نے کانفرنس کے انعقاد اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابی اور پر شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام کے حقوق ان کے دہلیز پر پہنچانا جمعیت علماء اسلام کی سیاست اور جدوجہد کا محور و مرکز ہے غریب انسانوں کے حقوق ان کی خودمختاری جے یو آئی کے منشور کا حصہ ہے عملی طور پر ہم نے قوم کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے حقوق اور خودمختاری جے یو آئی نے ہی حاصل کر لیا ہے ہم نے دس سال پہلے جو جدوجہد شروع کی اس تحریک میں تمام بلوچ و پشتون قوم پرست اور سیاسی جماعتوں نے بھی اتفاق کر لیاکہ کہ خزانے سے مالا مال بلوچستان کے معدینات بلوچستان کے ساحل و سائل بلوچستان کے لوگوں کی فائدے میں کم اور دوسری طرف زیادہ جارہے ہیں اور یہاں کے لوگ اپنے وسائل سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں جس اسمبلی کے فلور اور ہر فورم پر آواز بلند کی کہ بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کے ہیں پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لئے یہ وسائل خرچ ہوں۔انہوں نے کہا دوسرے لوگ نعروں کی حد تک یہاں کے لوگوں کی حقوق کا دفاع کرتے ہیں مگر جمعیت علماء اسلام عملی جدوجہد سے ثابت کر دی ہے ہماری جدوجہد کی بدولت بلوچستان کو صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ ملی پہلے صوبے بجٹ صرف پچاسی ارب تھا جو 675 ارب تک بڑھ گئی جتنے ایم این اے اور ایم پی ایز ترقیاتی کام کرتے ہیں وہ جمعیت علماء اسلام نے این ایف سی سے حاصل کیا جو قوتیں بلوچستان کو محروم رکھ کر حقوق نہیں دینا چاہتے تھے۔انہوں نے این ایف سی کی حصول کے جدوجہد کی پاداش میں جمعیت کو دس سال اقتدار سے باہر رکھا تاکہ صوبے کے لوگ این ایف سی سے استفادہ حاصل نہ کر سکیں اور صوبے کے ایک سو بیس ارب روپے لیپس کرنے میں میں بھی وہی شامل ہیں جو ہماری جدوجہد سے نالاں تھے۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک دنیا کا سب سے بڑا سونے کا زخیرہ ہے نواب اسلم رئیسانی کی حکومت کو ختم کرکے گورنر راج لگانے کا مقصد بھی ریکوڈک پر معاہدے کو ماننے سے انکار کرنا تھا اور فیصلہ کیاگیا کہ مائننگ لائسنس نہیں دینگے ہم نے سپریم کورٹ میں کیس لڑا جسے بلوچستان حکومت نے جیت لی بین الاقاومی سطع پر کیس کے بعد حکمرانوں کے ارادے تبدیل ہو گئے جو حقیقی اور صحیح معاہدے نہیں چاہتے تھے دستبرداری کے لئے دباو ڈالتے تھے پھر ہماری اتحادی حکومت ختم کر دی گئی اور گورنر راج نافذ کر دیا گیا انہوں نے ریکوڈک کے 25% فیصد حصہ بلوچستان کا اور 75% غیر ملکی کمپنی کا ہے اس میں اخراجات بلوچستان حکومت پر ڈال دیا گیا ہے جسے ہم نہیں مانتے اخراجات بھی کمپنی کے زمہوں ایریا کی نشاندہی کہ کتنی ایکڑ پر مائننگ ہوگی سونے اور کاپر کے علاوہ دیگر معدینات پر معاہدہ سے متعلق حقائق سامنے لائے جائے۔ انہوں نے کہا ہماری پرامن جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں انتقال اقتدار کا عمل پورا ہوا جے یو آئی نے ملک میں چودہ ملین مارچ کئے اسلام آباد تک آزادی مارچ کی مگر اس انقلاب میں کوئی خون بہا نہ کوئی گملہ ٹوٹا آزادی مارچ پر زرداری اور نواز شریف کے مقدمات ختم کروانے کے الزامات لگائے گئے ہماری قیادت نے تماما سیکولر اور نان سکولر جماعتون کو متحد کر دیا جس کی تما جماعتوں نے قیادت مولانا فضل الرحمان کو دیا جنھوں نے ملک میں جمہوری انقلاب لایا اور دنیا بتادیا جمہوریت کے زریعے انقلاب لائیں گے اور طاغوت کا مقابلہ کرینگے مولانا عبدلواسع نے کہا ملک میں مہنگائی ان معاہدات کی وجہ سے جو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ سابق حکومت نے کی ہے جس کی بدولت روپیہ کی قدر ختم ہوا اور ڈالر آسمان تک پہنچ گیا انہوں نے کہا معاہدے ریاست سے ہوتے ہیں اور ان مراہدوں کی پابندی لازم ہوتی ہے اتحادی حکومت نے ڈالر 250 سے 220 تک لایا مہنگائی کم کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے خراب معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کر دیا جنگوں سے ملک کمزور نہیں ہوتے بلکہ خراب معیشت ملک کو کمزور کرتی ہے جس ملک کے معیشت کمزور ہو وہ نقشے سے مٹ جاتے ہیں ہماری حکومت نے چھ مہینے کی مختصر عرصے میں ملک کو ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکال دیا جسے سابق عمرانی حکومت بلیک لسٹ کے دہانے پہنچا دیا تھا انہوں نے کہا ہم نے ثابت کر دیا کہ ہم آزاد قوم ہیں اور آزاد قوم رہیں گے یہود و نصاری کھبی مسلمان کے دوست نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سات دسمبر سے گیارہ دسمبر تک بلوچستان کا دورہ کرینگے ان کے دورے کے موقع پر سابق وزیر اعلی چیف آف ساروان نواب الم رئیسانی سابق اراکین اسمبلی میر امان اللہ نوتیزی نوابزادہ ظفر زہری حاجی غلام دستگیر بادینی ظفر گچگی پرویز رند اسلم عمرانی و دیگر جے یو آئی میں شمولیت اور مولانا کے ہاتھ بیعیت کرینگے۔انہوں نے نوشکی کے مسائل بالخصوص سیلاب زدگان کی ترجیحی بنیاد پر بحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔