کوئٹہ پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 1400گرام چرس بر آمد،ایک شخص گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران ایک شخص گر فتار 1400گرام چرس بر آمد،15نشے کے عادی افراد کو پکڑ کر ری ہبلی ٹیشن سینٹر داخل کر دیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبد الحق عمرانی کی ہدایت پر پو لیس تھانہ بروری نے کاروائی کر تے ہوئے 15نشے کے عادی افراد کو پکڑ کر ری ہبلی ٹیشن سینٹر داخل کر دیا جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم محمد علی عرف ایرانی ولد فقیر حسین قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاؤن نزد پل سفید کوئٹہ سے 1400گرام چرس پختہ برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 222.2022بجرم 9C.CNSایکٹ درج کر دیا گیا۔ مز ید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے