کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،عمران گچکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے مسائل اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ عرفان بشیر اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ عبدالجبار بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے مسائل، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مطلوبہ افرادی قوت سمیت دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس کوئٹہ کی جانب سے عوامی شعور اور آگہی کے خصوصی ہفتہ ٹریفک کا انعقاد بھی کیا گیا ہے اور کوئٹہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بہت جلد عوام کی سہولت کے لئے ایف ایم سروس کا آغاز بھی کیا جارہا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر فعال روڈ سپائکس کو فعال کیا جائے ٹریفک کی بہتر انداز سے روانی برقرار رکھنے اور پارکنگ کے نظام کی بہتری کے لئے اسکولوں،ہسپتالوں انجمن تاجران اور بنکوں کے متعلقہ حکام سے تعاون حاصل کیا جائے خا ص طور سے انجمن تاجران کے نمائندوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئندہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں اعلیٰ حکام آر ٹی اے، کیو ڈی اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز بھی آئندہ اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کریں انہوں نے کہا کہ لانگ اور شارٹ ٹرم دونوں طرح کے اقدامات پر غور کیا جائے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جو اقدامات فوری طور پر قابل عمل ہیں ان پر کام کیا جائے رش والی جگہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور پارکنگ پلاہ میان گاڑیوں کی پارکنگ یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے