پاک افغان بارڈرباب دوستی پانچویں روز بھی ہرقسم کی تجارتی سرگرمیوں کے لئے بند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاک افغان بارڈر باب دوستی پانچویں روز بھی امپورٹ ایکسپورٹ اور ٹرانذٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کے لئے بند، کسٹم ٹیکس ریونیو رواں ہفتے زیرو بیلنس رہا۔ ڈپٹی کمشنر چمن حمید زہری کے مطابق کوباب دوستی کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے پیدل پھنسے افراد کو دوبارہ اپنے اپنے ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق افغانستان سے سرکاری حکام مشتمل ایک وفد اتوار کو فائرنگ واقعہ میں شہید اہلکار کی تعزیت کے لئے باب دوستی آئے اورپاکستان کے بارڈر سیکورٹی حکام سے شہید اہلکار کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہورہی ہے سرکاری سطح پر معاملات طے ہونے کے بعد ہی بارڈر فلیگ میٹنگ ہوگا، ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق پار پھنسے پاکستانی جن کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گاپھنسے پاکستانیوں میں اکثریت روزانہ اجرت پرکام کرنے والے ہیں