نیشنل پارٹی نے گوادر باڑ کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی نے گوادر باڑ کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں بلوچستان بار کونسل کے دائر آئینی درخواست میں فریق بنے کیلئے درخواست دائر کردی پارٹی کے مرکزی فیصلے کے مطابق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کے توسط سے پٹیشن دائر کی ہے پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ گوادر باڑ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی آئین کی بنیادی شق کی پامالی ہے لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رابط کٹ جائے گا مقامی لوگ بروقت اسکول اسپتال کالج تک نہیں پہنچ پائیں گے ماہی گروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا نیشنل پارٹی بلوچستان کے بڑے قومی جماعت کے ناطے اس اہم پٹیشن میں فریق بنے گی جس کی سماعت کل 31 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے