گیس بحران سے تنگ کراچی کے ایکسپورٹرز نے لکڑیوں سے فیکٹری چلانا شروع کردی

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) صوبہ سندھ کے سب سے پرانےکراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے بڑے ایکسپورٹرز نے گیس بحران سے تنگ آکر لکڑیوں سے فیکٹری چلانا شروع کردی ہ قائد اعظم کی جانب سے افتتاح کیےگئے سائٹ انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں میں گیس بند ہونے کے بعد بڑے ایکسپورٹرز نے سیکڑوں سال پرانا طریقہ اپناتے ہوئے ہزاروں ٹن لکڑیاں خریدکر فیکٹری کا بوائلر چلانا شروع کردیا۔

ایل این جی کی خریداری میں مشکلات، سردیوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ فیکٹری مالکان کا کہنا ہےکہ گیس کے مقابلے میں لکڑی دگنی مہنگی ہے۔ وہ ایکسپورٹرز جو بین الاقوامی منڈی میں پاکستان سے زائد مال خریدنےکے لیے بات کرتے ہیں وہ اب لکڑی کی ٹال والوں سے بات چیت کر رہے ہیں ، ڈالر کی قدر اور سیاسی صورتحال نے فیکٹری مالکان کو الگ مشکل میں ڈال رکھا ہے۔مختلف فیکٹری مالکان نے فرنس آئل اور ایل پی جی سمیت مختلف متبادل ذرائع سے فیکٹریاں چلانا شروع کی ہیں تاہم لکڑی جلا کر بڑی فیکٹری چلانے کا آئیڈیا کراچی میں نیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے