محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال پیش کردی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی ہوگیا جب کہ قلات میں دو ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال پیش کردی۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ژوب میں 8 ، بارکھان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 14، لسبیلہ میں 16، تربت میں 21 ، پنجگور میں 14 ، دالبندین میں 14، نوکنڈی میں 16، قلات میں دو ڈگری، زیارت میں ایک ڈگری، اوڑمارہ میں 18، پسنی و گوادر اور جیونی میں کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے